ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی اور منگلورو میں سلسلہ وار چوری کی وارداتوں کو انجام دینے کے الزام میں ایک شخص گرفتار :9.38لاکھ روپئے مالیت کےزیورات سمیت تین بائک ضبط

اُڈپی اور منگلورو میں سلسلہ وار چوری کی وارداتوں کو انجام دینے کے الزام میں ایک شخص گرفتار :9.38لاکھ روپئے مالیت کےزیورات سمیت تین بائک ضبط

Wed, 06 Jan 2021 20:02:41    S.O. News Service

اُڈپی:6؍جنوری (ایس اؤ نیوز)اُڈپی اور منی پال میں سلسلہ وار چوری کی وارداتوں کو انجام دینے والے عادی مجرم کو پولس نے گرفتار  کرلیا ہے اور اُن کے پاس سے  9.38 لاکھ روپئے مالیت کے 172گرام سونےکے زیورات کو ضبط کیا گیا ہے، اس بات کی اطلاع  ضلع کے ایس پی وشنو وردھن نے پریس کانفرنس کے ذریعے دی  ہے۔

ایس پی نے بتایا کہ  سی سی ٹی وی ودیو کلپ کی مدد سے کُکی کٹے جنکشن کے قریب چندرشیکھر نامی شخٓص کو گرفتار کیاگیاہے۔ پریس کانفرنس میں دی گئی جانکاری کے مطابق ملزم چندرشیکھر سے پوچھ تاچھ اور وڈیوکلپ کے ذریعے پتہ چلا ہے کہ اُڈپی شہر ی حدود میں 4،منی پال حدود میں 2، پڈوبیدری تھانہ حدود میں 1، منگلورو شہر کے کدری ، مولکی میں ایک ایک مقام پر ملزم نے عورتوں کے گلے سے سونے کے چین چرائے ہیں۔

اُڈپی اور منگلورو میں سونےکے ہاروں کی چوری میں اضافہ کو دیکھتےہوئے پولس محکمہ نے تین الگ الگ ٹیموں کو تشکیل دیتےہوئے ملزم کی تلاش میں جٹ گئی تھی ۔ پولس ٹیموں نے جن جن مقامات پر چوری کی وارداتیں پیش آئیں تھیں اس علاقے میں نصب شدہ سی سی ٹی وی کیمروں کے کلپس حاصل کئے تھے اور  معلومات جُٹانی شروع کی تھی۔پولس نے پہلے  ان وارداتوں کے لئے استعمال کی جانے والی بائک کا پتہ چلایا، 3جنوری کو جب الوؤور کی طرف مشتبہ حالت میں اس بائک کے گذرنے کی اطلاع ملی تو پولس حرکت  میں آگئی اور ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔

ملزم نے چوری کی  وارداتوں کو انجام دینے کے لئے منگلورو کے کنکناڑی میں واقع سکینڈ ہینڈ بازار سے بائک خرید ا تھا۔ اسی طرح منگلورو کے برکے ، منی پال، کنکناڑی سے بھی اُس نے  ایک ایک بائک خریدا تھا۔ پولس نے ان تینوں بائکس کو اپنی تحویل میں لیاہے۔


Share: